فیفا ورلڈ کپ، اختتامی تقریب میں نورا فتحی نے پرفارمنس سے دل جیت لیے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔گزشتہ روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نورا فتحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ’لائٹ اپ دی اسکائے‘ پر لائیو پرفارمنس دی۔نورا فتحی لائیو پرفارمنس میں سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے دوران اداکارہ کو بھارت کی نمائندگی کرتا دیکھ کر بھارتی صارفین سوشل میڈیا پر فخر کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔