فیفا فٹبال ورلڈ کپ،فرانس اور مراکش کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جاری

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس اور مراکش کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جاری ہے اور فرانس کو ایک گول کی برتری حاصل ہے۔فرانس کی جانب سے پہلا گول کھیل کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے کیا۔سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 18 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف فائنل کھیلے گی۔فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کا سفر حیران کن رہا ہے جس کے بعد وہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی افریقی اور عرب ٹیم بن گئی ہے۔