فیس بک انتظامیہ کا فیس بک کے حوالے سے اہم اعلان ۔
فیس بک کے صارفین 2016 سے اینڈروئیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور ایس ایم ایس ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ سہولت اگلے ماہ سے ختم ہو رہی ہیں۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر2023کو میسنجر ایپ ڈیٹ کے صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کیلے میسجز کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔فیس بک میسنجر نے سب سے پہلے 2012 میں ایس ایم ایس فیچر متعارف کروایا تھا تاہم جلد ھی اسے معطل کر دیا گیا تھا تاہم 2016 میں جامنی اور نیلے رنگ کی تھیمز کا استعمال کرتے ہوئے اسے بحال کیا گیا تھا۔