فوٹوگرافر نے جنگل میں ایک دل دہلا دینے والی تصویر کھینچ لی
انٹرنیٹ پر ایک دل دہلا دینے والی تصویر سامنے آئی ہے جو لتھوانیا کے ایک فوٹوگرافر نے ایک مقابلے کے لیے قریبی جنگل میں کھینچی تھی۔جب یوگنیجس نامی فوٹوگرافر کی کھینچی گئی یہ تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ ہوئی تو صارفین نے اسے ’ہارر‘ فلموں کا کوئی دہشت ناک جانور قرار دے دیا۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ لتھوانیا کے فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایک عالمی مقابلے کے لیے کھینچی تھی، اور جب لوگوں کو یہ علم ہوا کہ یہ کون سا ’جانور‘ ہے تو وہ مزید حیران رہ گئے۔تصویر دیکھ کر کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اتنی خوف ناک نظر آنے والی شے محض ایک چیونٹی ہے۔