فواد چوہدری کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کو 27جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوادچوہدری کو الیکشن کمیشن کے ارکان کودھمکیاں دینے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیاجس کے بعد سابق وفاقی وزیر کو ایف ایٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔#FawadChaudhryArrested#PTI #IslamabadPolice #PhysicalRemand