فلپائن: منیلا میں بچی کی پیدائش کے بعد دنیا کی آبادی 8 ارب ہوگئی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے جو کہ 11 برس قبل 7 ارب تھی، منیلا میں پیدا ہونے والی بچی کو علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا گیا۔

20 ویں صدی کے وسط میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم آبادی بڑھنے کی رفتار کم ہو رہی ہے اور دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچنے میں 15 سال لگیں گے جبکہ اقوام متحدہ کو 2080 سے پہلے آبادی 10 ارب ہونے کا امکان نہیں ہے۔

منیلا کے ضلع ٹونڈو میں بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔