فلم "گلابو رانی” کا ٹریلر جاری
اداکار عثمان مختار کی پہلی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو رانی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیاھے- یہ ایک سسپنس اور ھارر فلم سمجھی جا رھی ھے- فلم کی کہانی
اداکار اور ھدائتکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے لکھی ہے۔ علی مدار نے کہانی لکھنے میں زنیرہ خاں کی معاونت کی-
جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جا رھا ھے کہانی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ بھارت میں یونیورسٹی ھاسٹل میں ویب سیریز بنانے کا خبط آجکل بہت عام ھے- ابھی یہ کہنا مشکل ھے کہ یہ کہانی ان ویب سیریز سے کیسے مختلف ھو گی