فلم "کملی” صبا قمر سے پہلے کسے آفر کی گئی؟ نام سامنے آگیا
سرمد کھوسٹ کی ہدایت پر بننے والی فلم "کملی” میں صبا قمر نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر خوب داد وصول کی ۔لیکن فلم "کملی” صبا قمر سے پہلے کس کو آفر کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق فلم” کملی ا”پنی ریلیز کے بعد سے اب تک باکس آفس پر 5 کروڑسے زائد کا بزنس کرچکی ہے جو کرونا کے بعد لگنے والی دیگرفلموں کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ صبا قمر کی فلم "کملی” میں بہترین اداکاری نے خوب داد وصول کی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم میں حنا کا کردار نبھانے والی صبا قمر پہلی چوائس نہیں تھیں بلکہ ان سے قبل یہ کردار ماہرہ خان کو آفر کیا گیا تھا ۔ اس بات کا انکشاف اپنی نئی فلم” قائد اعظم زندہ باد ” کی تشہیرمیں مصروف ماہرہ نے حالیہ انٹرویومیں کیا۔تاہم اداکارہ ماہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صبا سے بہتر یہ کردار کوئی نہیں ادا کرسکتا تھا۔