فلم ’پٹھان‘ کے گانے یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پر مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی فلم کے دونوں گانے ریلیز کے بعد یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں۔فلم’پٹھان‘ کے اب تک دو گانے’بے شرم رنگ‘ اور ’جھومے جو پٹھان‘ ریلیز ہوچکے ہیں۔یش راج فلمز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیے گئے دونوں مذکورہ گانے اس وقت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی میوزِک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔گیارہ روز قبل ریلیز ہونے والے گانے’بے شرم رنگ‘ کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ یوٹیوب کی میوزِک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔فلم کے گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے’جھومے جو پٹھان‘ کو صرف ایک دن میں 20 ملین ویوز مل گئے ہیں اور یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی میوزِک کیٹیگری میں 9 ویں پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔