فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کے روح پرور مناظر

کئی مساجد میںنمازیوں کے لیے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیاتھا،فلسطینی میڈیا
فلسطین کے تمام شہروں میں موجود مساجد میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجر عظیم’ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز نماز فجر میں غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور شمالی فلسطین کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔ اس موقعے پر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح نماز فجر سے قبل ہی فلسطینیوں کی مساجد میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ بیت المقدس میں مسجد اقصی اور غرب اردن کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوںکو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامناکرنا پڑا۔ قابض فوج نے نمازیوں کو جگہ جگہ روک کر ان کی شناخت پریڈ کی۔بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر عاید کردہ پابندیوں کے باعث درجنوں فلسطینی نماز کی جماعت میں شامل ہونےسے محروم رہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ القدس ،غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی نمازیوں کا ایک سیل رواں مساجدکی طرف چل پڑا۔نمازفجر میں مساجد میں آنے والے شہریوں میں مھٹائیاں اور گرم مشروبات پیش کیے گئے۔ سخت سردی کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مساجد کو آباد کرکے صہیونی دشمن کو یہ پیغام دیا کہ فلسطینی قوم مقدسات کے دفاع میں ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ کئی مساجد میںنمازیوں کے لیے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔