فرانس : 12 سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد
یورپی ملک فرانس میں 12 سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہوئی جس کے جسم پر زخمیوں کے گہرے نشانات تھے، لاش کو دفنا دیا گیا۔فرانسیسی میڈیا کی خبروں کے مطابق فرانس کی للرز نامی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک 12 سالہ بچی لولا کی لاش کچھ روز قبل فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں ایک صحن میں پڑے سوٹ کیس میں ملی تھی، بچی کے جسم، خاص طور سے گردن پر زخموں کے گہرے نشان تھے۔اس واقعے سے ملک بھر میں عوامی سطح سے لے کر سیاسی ایوانوں تک غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہےاور ملک کی عدالت نے اس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔