غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کرتے ہوئے انسانی امداد فراہم کی جائے؛او آئی سی اور عرب لیگ کا مطالبہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غزہ کی صورت حال پر ہونے والے او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی قابض حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور غیر انسانی قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے اس جواز کو بھی مسترد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں غزہ میں جنگ کر رہا ہے۔