عوام پر مہنگا ئی بم گرادیا گیا، بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسےمہنگا کر دیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے تعلق بیان میں کہا ہے کہ آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔