عمران خان کا ملک گیر احتجاجی ریلیوں سے ویڈیو لنک خطاب

تحریک انصاف کے چئر میں اور سابق وزیر اعظم عدم اعتماد کے بعد سے اپنا احتجاج جاری رکھے ھوئے ہیں- اتوار کی رات عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان کریں، موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رھی ھے- سابق وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، میں احتجاج کی کال دوں گا اور ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہے ہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی کیونکہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

عمران خان کی کال پر کراچی میں شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، احتجاج کے پیش نظر شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔