عرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید کو دھمکی آمیر کالز موصول ہونے کے بعد وہ اتوار کو پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کی اس موقع پر فلو کی وجہ سے طبعیت ناساز تھی، تاہم اسکے باوجود انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر بیٹھ کر ایک ویڈیو شیئر کی۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ انھیں ایک شخص کی جانب سے کالز موصول ہو رہی ہیں، جس میں وہ دھمکی دے رہا ہے کہ مجھے مارے گا۔ اپنے عجیب و غریب انداز کے لباس اور فیشن کے حوالے سے معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں فون کرکے ہراساں کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر نیراج پانڈے کا اسٹاف ممبر اور انکے دفتر سے فون کررہا ہے۔عرفی جاوید کے مطابق مذکورہ شخص نے نے مجھے کہا کہ نیراج پانڈے مجھ سے ملنا چاہتے ہیں جب میں نے بغیر تفصیلات حاصل کیے ملنے سے انکار کیا تو اس نے دھمکی دی کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم سر سے ملنے سے انکار کرو۔پھر اس نے مجھ سے کہا کہ تم جس قسم کے لباس پہنتی ہو اس پر تم حقدار ہو کہ تمہیں جان سے مار دیا جائے، اس نے مزید کہا کہ اسے میری کار کا نمبر اور ساری تفصیلات معلوم ہیں۔