عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پروگرام کا مقصد 2030 تک پنجاب میں 60 فیصد خاندانوں میں منصوبہ بندی کو بڑھانا ہے کیونکہ آبادی میں اضافے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ زیادہ آبادی ترقی کی شرح میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتی ہے،منصوبہ بندی کا یہ پروگرام پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق فیملی پلاننگ پروگرام پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع کیا جائیگا جس کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائیگی۔ عالمی بینک کے مطابق بڑھتی آبادی کو قابو کرنے کیلئے یہ انتہائی اہم پروگرام ہے۔