عائزہ کی مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا۔۔ بھائی سے منگنی ٹوٹنے کے بعد عروبہ نامی خاتون کا عائزہ خان اور فیملی کے خلاف سنگین الزامات
“مجھ سے جھوٹ بولا کہ پورا خاندان اور میرا منگیتر احد خان بہت پڑھا لکھا اور بزنس گریجویٹ ہے۔ اس کے پاس تو بی اے کی ڈگری بھی نہیں ہے۔ بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے“انتہائی سخت الفاظ استعمال کرنے والی ان خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ مشہور اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد خان کی سابقہ منگیتر ہیں۔ عروبہ طارق نام کی خاتون نے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے۔ریویو اٹ کی پوسٹ کے مطابق عروبہ نے کہا کہ عائزہ خان ان کی پوری شادی کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔ وہ ہر بات میں یہ کہتی ہیں کہ “میں یہ چاہ رہی تھی“ یا “میرے مائنڈ میں یہ ہے کہ“ اس طرح وہ ہر بات میں اپنی مرضی کرتی ہیں۔ ان کا اپنے خاندان پر بہت گہرا دباؤ ہے جس کی وجہ سے کوئی اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتا۔ البتہ ان کے شوہر دانش تیمور ایک اچھے انسان ہیں اور ان کا ان تمام باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔عروہہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ عائزہ اپنے شوہر کے خاندان سے بھی نفرت کرتی ہیں اور ایک اچھی ماں بھی نہیں اس کے علاوہ وہ نوکروں سے اتنا برا رویہ اختیار کرتی ہیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیاہ 3 ماہ میں نوکری چھوڑ کر چلےجاتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے ان خبروں پر کوئی ردِعمل نہیں ظاہر کیا گیا اس کے علاوہ عروبہ طارق نامی ان خاتون کا اکاؤنٹ بھی تاحال نہیں مل سکا ہے