طورخم پر لینڈ سلائیڈ ، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹییم اور ایف سی کے جوانوں کی طورخم روڈ کی مکمل بحالی اور ملبے تلے افراد کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش، ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری،طورخم ، خیبر پختونخوا میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈکی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔ ملبے تلے دبے پانچویں جاں بحق فرد کو بھی نکال لیا گیا ہے- اب تک 12 زخمیوں اور 5 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔