ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا گیا، 2 بے گناہ شہری شہید تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیے دس افراد زخمی؛ سرکاری حکام

خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی، رواں سال پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث واقعات میں 16 افغان شہری، حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق، افغان شہری کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے،،

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں افغان شہری کے طور پر اس کی شناخت ہوئی، افغان شہری افغانستان کے شناختی کارڈ تذکرے کی بنیاد پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، مصدقہ ریکارڈ کے مطابق رواں سال پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں یہ 16ھواں افغان شہری سامنے آیا ہے-