صدرمملکت کابدعنوانی کےمکمل خاتمےکیلئےقانون پرموثرعملدرآمد پرزور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون پر موثر عملدرآمد، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور بدعنوان عناصر کو سزائیں دینے پر زور دیا ہے۔آج اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات سے کہا کہ ملک میں بدعنوان عوامل کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اب تک ایک ہزار ایک سو چورانوے ملزموں پر فردِ جرم عائد کی جبکہ بدعنوان عناصر سے 821 ارب روپے برآمد کئے۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے ادارے کے نمائندہ JEREMY MILSOM نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا۔