شیخ رشید کی سیاست اور لال حویلی پر فلم بنائی جائے گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سیاست اور لال حویلی کی تاریخ پر فلم کے حوالے سے شیخ رشید احمد اور برطانوی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا۔فلم کا نام دھن راج شیخ رشید لال حویلی ہوگا جس کی شوٹنگ کے لیے کمپنی این او سی حاصل کے بعد جلد پاکستان آئے گی۔شیخ رشید احمد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملنے لاہور جائیں گے اور ساڑھے 3 بجے ان کی ملاقات زمان پارک میں طے ہے۔