شہناز گل نے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا
بالی ووڈ کی ٹیلنٹڈ شہناز گل نے اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میزبانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز بھی اپنے نام کروا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹص کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز کا میلہ سجا جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔مشرقی پنجاب کے چندی گڑھ شہر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شہناز گل نے لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز میں ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔شہناز گل کو اعزاز سے نوازے جانے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔