شہزادہ ہیری کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی جانب سے افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کے انکشاف کے بعد ان کے ہم شکل کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہو گئے۔شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نامی شخص کا کہنا ہے کہ جب میں نے سنا کہ شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں گزرے اپنے وقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو میں بے چین ہونے لگا۔اُنہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے میسج کر کے شہزادہ ہیری کی جانب سے کیے گئے انکشافات کے بارے میں بتایا تو میں کافی گھبرا گیا، میری والدہ نے مجھے خبردار کیا کہ مجھے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے حُلیے کو کچھ تبدیل کرنا ہو گا۔شہزادہ ہیری کے ہم شکل ریس ویٹک نے کہا کہ مجھے کوئی بھی شہزادہ ہیری سمجھ سکتا ہے، اس لیے جب شہزادہ ہیری کو سیکیورٹی خطرات میں اچانک اضافے کا سامنا کرنا پڑا تو میں بھی کافی پریشان ہو گیا ہوں۔ ریس ویٹک نے کہا کہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس طرح کی معلومات جاری کرنا بہت بڑی غلطی ہے، شہزادہ ہیری نے خود کو اور اپنے خاندان کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے۔