شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا طریقہ بتادیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ 4 سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تو ان کے لمبے بالوں نے لڑکوں کی توجہ فوراََ اپنی طرف مبذول کرلی۔اداکار نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔اُنہوں نے اس سیشن کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگ لایا۔اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواؤ‘۔
shahrukhkhan
Pathan #shahrukhkhan #bollywood#