شاہ رخ خان نے سلمان خان کو زبردست اور بہت مہربان شخص قرار دے دیا

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے نیند سے اٹھتے ہی مداحوں سے بات کر کے اور ان کے سوالوں کے جواب دے کر ان کی خواہش پوری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے پیغام میں لکھا کہ ہم سب سوالوں کے ساتھ اٹھتے ہیں، آج میں جوابات کے ساتھ سو کر اٹھا،  سوچا 15 منٹ کے لیے آپ لوگوں کے سوالوں کے جواب دے دوں۔مداح جو کہ شاہ رخ اور سلمان خان کے تعلقات کو لے کر ہمیشہ ہی فکر مند اور اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سننا پسند کرتے ہیں، انہوں نے شاہ رخ خان کی جانب سے سوال جواب کی آفر کا فوراً ہی فائدہ اٹھا لیا۔ایک شخص نے شاہ رخ خان سے کہا کہ سلمان خان کے لیے ایک لفظ کہیں۔شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ زبردست اور بہت مہربان۔ ساتھ ہی سوال پوچھنے والے شخص کے لیے شاہ رخ نے لکھا کہ 2 الفاظ کے لیے معذرت کیونکہ بھائی ہے نا۔