شاہین آفریدی انجری کا شکار، سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کررکھی ہے، اس میچ کی خاص بات نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست اننگز تھی جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، انجری کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر ہونگے۔