شاندارپرفارمنس پر انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے پیغام

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں کوہلی کی شاندار بلے بازی پر جہاں کرکٹ شائقین ان کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ویرات کوہلی کے نام پیغام میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ بہت زبردست، آج رات تم لوگوں کی زندگیوں میں بہت زیادہ خوشیاں لائے ہیں وہ بھی دیوالی کے موقع پر۔انوشکا کا کہنا تھا کہ تم ایک حیرت انگیز انسان ہو جس کا حوصلہ، عزم اور یقین دل کو ہلا دینے والا ہے۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ دیکھا، اگرچہ ہماری بیٹی یہ سمجھنے میں بہت چھوٹی ہے کہ اس کی ماں کمرے میں کیوں ناچ رہی تھی اور بے تحاشا چیخ رہی تھی لیکن ایک دن وہ سمجھےگی کہ اس کے والد نے اس رات اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی اور وہ اس سے قبل انتہائی سخت صورتحال سے دوچار تھا لیکن وہ اس سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور بہتر ہو کر سامنے آیا،انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تم پر فخر ہے ۔