شادی کی تیسری سالگرہ پر یاسر حسین نےاقراء عزیز کے لیے کیا کہا؟

پاکستانی معروف فنکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین آج اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں، اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا کبیر بھی ہے۔شادی کی سالگرہ کے موقع پر اقراءاور یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر تصویروں، ویڈیو اور منفرد کیپشنز کے ساتھ ایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔یاسر حسین نے اہلیہ، اقراء عزیز کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں اگر دوبارہ بھی موقع ملا تو وہ اقراء سے ہی شادی کریں گے کیوں وہ اقراء سے محبت کرتے ہیں، اقراء عزیز ایک بہترین روح کی مالک ہیں۔