شاداب خان کی شادی میں روٹی گروپ توجہ کا مرکز
حسن علی کی شاداب کو سلامی دینے کی دلچسپ ویڈیو بھی وائرل
آل راﺅنڈر شاداب خان کی شادی میں قومی کرکٹرز کا روٹی گروپ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔خیال رہے کہ 2018ءمیں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو روٹی گروپ کا نام دے رکھا ہے۔اب شاداب خان کی شادی میں فہیم اشرف، آصف علی، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ساتھ دولہے کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور اس گروپ فوٹو، کو دی گینگ آف روٹی گروپ کا نام دیا۔حسن علی نے بھی اس گروپ فوٹو کو مذکورہ کیپشن کے ساتھ ہی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا۔دوسری جانب شاداب خان کے ولیمے کے فوٹو گرافر نے بھی اس گروپ کی ایک مختصر ویڈیو کچھ ایسے ہی کیپشن کیساتھ جاری کی۔اس ویڈیو اور تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔دوسری جانبآل راﺅنڈر شاداب خان کے ولیمے پر حسن علی کی انوکھے انداز میں دی گئی سلامی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔حسن اور شاداب دونوں ہی بہترین دوست ہیں جن کی چھیڑ چھاڑ ناصرف کھیل کے میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہتی ہے، اب حال ہی میں شاداب کے ولیمے پر اسٹیج پر بیٹھے حسن مستیاں کرنے سے باز نہ آئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے پر شاداب سمیت کیمرے کے پیچھے سے لوگوں نے حسن سے سلامی دینے کا کہا جس پر وہ فورا اٹھ کھڑے ہوئے۔حسن علی نے اٹھتے ہی شاداب کو ”سلیوٹ“کیا جس پر سب قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔حسن کی جانب سے سلیوٹ کرنے کے بعد شاداب نے فورا پیسوں والی سلامی دینے کا اشارہ کیا جس پر کسی نے کہا کہ ‘حسن یہ نہیں ، پیسوں والی سلامی چاہیے جس کے بعد سب ہنسنے لگے’۔اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ شاداب خان کو لفافے میں ملنے والی سلامی نے دلہے میاں سمیت بابر اعظم اورحارث رف کو بھی حیران کر دیا تھا۔