سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا، حساس معلومات افشا کرنے پر 5 سال قید کی تجویز
جمعرات کو سینیٹ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل منظور کیا جس میں ملک یا پاک فوج سے متعلق حساس معلومات افشا کرنے والے کو پانچ سال تک قید کی تجویز دی گئی ہے۔پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 کے عنوان سے بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔