سیاحت پاکستان میں ذر مبادلہ کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ھے
سیاحت کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ سیاحت کی وجہ سے لوگ کسی بہی ملک انتہائی قریب سے دیکھتے ہیں ۔دنیا کے کئی ممالک کی معشیت کا مکمل یا پھر کافی حد تک انحصار سیاحت پر ہوتا ہے ۔سوئٹزرلینڈ ،مالدیپ، تھائی لینڈ کا مکمل انحصار پر ہے۔
سیاحت کے کئ زاویے ہئیں جیسے قدرتی سیاحت، مذہئبی سیاحت، اڈونچر سیاحت وغیرہ شامل ہیں ۔سوئیر لینڈ اپنے دلکش قدرتی مناظر کی بدولت ہر سال ۵ ارب ڈالر کماتا ہے، سعودی عرب حج و عمرے سے ۴ ارب ڈالر ، جبکہ امریکی شہر لاس ویگس جیسے رنگینیوں کی دنیا بھی کہا جاتا ہے سالانہ ۳۴ ارب ڈالر ،دئبئ ۱۶ ارب ڈالرکماتا ہے ۔
پاکستان کو اللہ تعالی ہر نعمت سے نوازا ہے تاہم سیاحت کے حوالے سے پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کر سکا جس کا یہ مستحق ہے۔سکھوں کے مذہبی مقامات ہو یا بدھ مت کے آثار ، دلکش قدرتی مناظر ہو یا کراچی کا سمندر اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام نعمتیں عطا کی ہیں ۔ ۲۰۲۰ میں عالمی جریدہ سیاحت نے پاکستان کو ۵واں دلکش ملک قرار دیا ہے۔ فی لحال پاکستان سیاحت سےسالانہ ۱۰ کروڑ ڈالر کما رہا ہے جو کہ انتہائی کم ہیں تاہم اگر حکومت امن و امان ،انفراسٹکچر ،اور سیاحتی مقامات کو بہتر بنائے تو وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان بھی سیاحت سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔