سیاحت : استور، منی مرگ، ڈومیل
پاکستان کے شمالی علاقہ جات ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہیں- ان دلفریب پہاڑوں اور وادیوں میں استور، منی مرگ اور ڈومیل بھی ہیں- گلگت سے پچاس کلومیٹر چلاس کی طرف ، جگلوٹ واقع ہے- استور کے لئے راستہ ادھر سی ہی نکلتا ہے- یہ راستہ استور، گوری کوٹ، چلم، برزل پاس، منی مرگ اور ڈومیل لے جاتا ہے- اگر آپ چلم سے برزل پاس کی طرف نہ جائیں ، اسکردو کی طرف مڑ جائیں تو دیوسائی سے ہوتے ہوئے آپ اسکردو پہنچ جائیں- اسکردو جانے کا دوسرا راستہ سڑک کے ذریعے جگلوٹ سے ہے- شاہراہ قرا قرم پر راولپنڈی سے گلگت آتے ہوئے، جگلوٹ کراس کریں تو ایک پوائنٹ آتا ہے جہاں ھندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے ملتے ہیں- یہ رائے کوٹ برج ہے- یہیں سے سکردو سڑک نکلتی ہے –