سڈنی :چڑیا گھر سے 5 شیر کیسے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک چڑیا گھر سے 5شیروں کی فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشہ ماہ سڈنی کے ایک چڑیا گھر سے شیر اور اس کے چار بچے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔ویڈیو میں پانچ شیروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس واقعے میں جانوروں اور چڑیا گھر کے عملے میں سے کسی کے بھی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔خبر ایجنسی کے مطابق چڑیا گھر میں اس طرح کے واقعے کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکول موجود ہیں اور اس کے تحت فوری کارروائی کی گئی ہے۔