سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لاہور سے صدراتی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت 613 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار میاں عبدالقدوس نے 452 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل گروپ کے امیدوار سلمان منصور 565 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار علی عمران سید نے 471 ووٹ لیے۔