سونے کی قیمت میں اضافہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1100 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر دو لاکھ ایک ہزار 560 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالراضافے کے بعد 2015 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔