سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

ہفتے کے پہلے ہی کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 467 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 1844 ڈالر فی اونس ہے۔