سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی

ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر کم ہو کر 1865 ڈالر فی اونس ہے۔