سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 29 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 927 ڈالر فی ونس ہے۔