سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج مسلسل دوسرے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 5 ڈالر کی کمی کے بعد 1855 ڈالر فی اونس ہے۔