سونیا حسین کا عروہ حسین پر 50 لاکھ روپے کا ہرجانہ دائر

فلم ٹچ بٹن ریلیز سے قبل ہی فلم تنازعات کا شکار ہوگئی، معروف اداکارہ سونیا حسین  کی جانب سے فلم پروڈیوسر عروہ حسین کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے 11 نومبر کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ٹچ بٹن سے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

ریلیز سے قبل ہی فلم تنازعات کا شکار ہوگئی، ان دنوں فلم کی پروموشن چل رہی ہے لیکن فلم کی اداکارہ سونیا حسین فلم کی پرموشنز سے غائب ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پیج کے مطابق سونیا حسین نے معاہدے کی خلاف ورزی پر فلم پروڈیوسر عروہ حسین کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

سونیا حسین کے مطابق عروہ حسین اور ان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضہ ادا کردیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا۔

شوٹنگ کو ختم ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال فلم کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے