سوشل میڈیا اپ ڈیٹ پاکستان
پاکستان میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت محدود مو ضوعات پر بحث ہو رہی ہے- صحافت سے جڑے ایک پروفیسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ اس کی بڑی وجہ سیاسی کشمکش میں کمی ہے- جیسے جیسے سیاسی تلاطم کم ہو گا میڈیا اور سوشل میڈیا پر حقیقی موضوعات پر بحث ہو گی- پچھلے چند برسوں سے مصنوعی موضوعات پر مصنوعی content بن رھا ہے- یہ ہمسائیہ ملک میں بھی کیا جا رہا ہے- یہ نئے روّیے صحافت اور معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں- اس موضوعات پر تحقیق نہ ہونے سے معاشرے میں ابتری بڑھ رہی ہے- بحث کرنے اور کروانے والے عام آدمی کی پریشانیوں اور ان کے حل پر بحث نہیں کرتے-