سندھ میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
گزشتہ چند دنوں سے سندھ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پاک رینجرز اور پولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری
کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف مہم
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سپلائی لائین کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان رینجرز کا آپریشن
واٹر بورڈ کے اشتراک سے پاکستان رینجرز سندھ نے 31 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل اور27مسمار کیے جبکہ 67واٹر ٹینکربھی تحویل میں لیے
آپریشن میں 132 افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتارکیے گئے
آپریشنزمنگھوپیر،ناظم آباد،اورنگی،ایوب گوٹھ،جنجل گوٹھ،گلزارِہجری، قیوم آباد، چکرا گوٹھ کورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور جمشید کوارٹرز کے علاقے میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیے گئے
آپریشنز کے دوران واٹر بوزر،موٹرز، پائپس، کیبل سمیت واٹر پمپس سرکاری تحویل میں لئے گئے
اس سلسلے میں 31 ایف آئی آر بھی درج کی گئیں
صوبہ سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف آپریشن
ستمبر 2021ء سے اب تک تقریباً 3435 غیر قانونی طور پر بسنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے
اسکے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث 846 غیر ملکی باشندے بھی گرفتار کیے گئے
حکومت کی ہدایات پر رینجرزکا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن
غیرقانونی طورپر ذخیرہ کی گئی پیٹرول، چینی، گندم، کھاد سمیت دیگراشیاء خردونوش برآمد کی گئیں
اندرون سندھ اور کراچی میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی تقریباً 150,000 سے زائد بوریاں برآمد کی گئیں
40 آپریشنز میں 105644 لیٹرپیٹرول برآمد جبکہ 93 افراد گرفتار کیے گئے
حب چوکی سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا
ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف 137مختلف آپریشنزکیے گئے
ان آپریشنز میں 368 افراد گرفتار، 83 ہتھیار اور 999 گولہ بارود برآمد کیا گیا
بڑی وارداتوں میں ملوث رکشہ ڈکیٹ اور شمس ڈکیٹ گروپ سمیت 7 بڑے گروپوں کی خلاف آپریشنز کیے گئے
پاکستان رینجرز اور پولیس کے اشتراک سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور دیگر علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مجرموں کی تلاش جاری
کندھ کوٹ اور کشمور میں رینجرزاور پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کے دوران منظور عرف گالا اوگاہی گینگ کے 14ڈاکو،ممدانی گینگ کے 2ڈاکو جبکہ دوآرمز ڈیلربھی گرفتار کیے گئے