سمجھنا مشکل ہے
تحریر :عتیق الرحمان
سب کچھ ھو رھا ھے لیکن جو ھونا چاہیے وہ نہیں ہو رھا-فی الحال کوئی ایسا سیاسی عمل نظر نھی آ رھا جو حالات میں تبدیلی لا سکے – قوم کا جاگ جانا اچھا شگن ھے لیکن جاگتے ھی اپنے گھر کے برتن توڑ نا شروع کر دینا کوئی اچھی بات نھیں-
ریاستوں کے درمیان بڑے ہتھیاروں سے جنگ دنوں اور مہینوں کی تھی- دہشت گردی کے خلاف جنگ بائیس سال سے جاری ہے- لاکھوں انسان جنگوں میں مارنے کے بعد اب ذھنوں کو قابو کرنے کی جنگ شروع ہوئی ہے- امریکہ اور چین دنیا کے دو انتہائی ترقی یافتہ ملک اور انتہائی پڑھے لکھے معاشرے ایک دوسرے کو ختم کرنے پر تلے ہیں- روس اور ایران تیل کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن بیچ نہیں سکتے- جرمنی سردی سے ٹھٹھر رھا ھے لیکن روس سے گیس نہیں لے سکتا- ونزویلا دنیا کا تیل کی پیداوار کے لحاظ سے سب بڑا لیکن غریب ترین ملک- سیرالیون اور لائبیریا میں زمینوں سے ہیرے نکلتے ہیں لیکن عوام دو وقت روٹی کے لئے ترستی ہے-
یہ کیا ھے؟
سائنس نے ترقی زیادہ کی ہے یا انسانی حماقتوں نے- سائنسی ترقی اپنی انتہاء کو چھو رھی ہے لیکن انسانی عقل اس ترقی سے استفادہ کیوں نہیں حاصل کر پا رھی- انسانی سوچ تعمیری زیادہ ہے یا تخریبی- دنیاجیسے جیسے ترقی کی منازل طے کر رھی ہے زندگی آسان ہونے کی بجائے پیچیدہ ہوتی جا رھی ہے- انٹر نیٹ سے دنیا جڑنے کی بجائے مزید تقسیم ہو گئی اور نفرت پھیلانا آسان ہو گیا- بیماریوں کا علاج تو دریافت ھوا لیکن تشخیص اور دوائیاں مریضوں کی پہنچ سے دور ہو گئیں -صنعت میں ترقی تو ہوئی لیکن فضائی آلودگی اس قدر بڑھی کہ سانس لینا دو بھر اور موسم شدید ترین ہو گیا- گلئشر پگل رھے ہیں -پینے کا صاف پانی اور خوراک ناپید ہو گئی ہے- دنیا میں توانائی کی شدید کمی ہے لیکن توانائی سے چلنے والی غیر ضروری مشینوں میں دن رات اضافہ ہو رھا ہے- پولیو پر کنٹرول حاصل ہو گیا لیکن کرونا نے دنیا تباہ کر دی- جمہوریت ، کیپیٹلزم اور غربت ساتھ ساتھ پھیل رہے ہیں – ہرشہر ، ہرگاؤں، ہر گھر میں بجلی پہنچی لیکن بہت مہنگی- چاند سے بھی آگے نکل گئے لیکن کراچی پہنچنا محال ، ھوائی ٹکٹ مبلغ اسی ھزار روپے- پاکستان میں ڈالر اور آٹے کی شدید کمی ، لیکن دونوں چیزیں افغانستان سمگل ہو رھی ہیں- اور دکھ کی بات یہ ہے کہ افغانی پھر بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں –
-۰-۰-۰-۰-
#Column #Science #Success #Global #HumanBeing #Industry #Pollution