سلمان خان 57 برس کے ہوگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والے اداکار سلمان خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ اپنی چھوٹی بھانجی آیت شرما کے ساتھ منائی جو گزشتہ روز تین سال کی ہوگئی ہے۔خان خاندان نے ماموں بھانجی کی جوڑی کی سالگرہ ایک ساتھ منانے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پوجا ہیگڈے، کارتک آریان، سنگیتا بجلانی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے دیگر مشہور ناموں نے شرکت کی۔