سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر جِم سے اپنی تصاویر شیئر کر دی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اچانک سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی مداحوں کو بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر جِم سے اپنی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ’حالت خراب‘۔

سلمان خان کے لکھے جملوں سے مداحوں کو اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے جِم میں کون سی ایکسرسائز کی ہے۔عام طور پر دنیا بھر میں جِم جانے والے لوگ ٹانگوں کی ایکسرسائز تو کرتے ہیں لیکن اسے اپنی ناپسندیدہ لسٹ میں شامل کرتے ہیں کیونکہ اس دن انسان کو بہت سخت ورزش اور محنت کرنا پڑتی ہے جس کے بعد لوگوں کی اکثریت اس دن کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتی۔سلمان خان نے گزشتہ روز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی ہے۔

سلمان خان نے 7 اپریل کو بھی جِم سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔