سعود شکیل کے ریکارڈ ساز بلے بازی
قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 141 رنز کی تاریخ ساز اننگز کھیلی-
سعود شکیل اب تک 20 اننگز میں 65.17 کی اوسط سے ایک ہزار 108 رنز بنائے ہیں اور ٹیسٹ کیریئر میںکم از کم 20 اننگز کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سر ڈان بریڈمین کے بعد سب سے بہترین اوسط کےحامل بلے باز ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کےخلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم صرف 16 رنز پر تین مستند بلے باز گنوا بیٹھی۔
اس موقع پر
سعود شکیل نے 261 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی باری کھیل کر ناصرف پاکستان کی میچ میںپوزیشن کو مستحکم کیا بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کردی۔
ڈان بریڈمین نے اپنے شاندار کیریئر کی 80 اننگز کے دوران 99.94 کی اوسط سے 6 ہزار 994 رنز بنائےاور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین اوسط کے حامل بلے باز ہیں۔
اس کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سعود شکیل ہیں جو اب تک 20 اننگز میں 65.17 کی اوسطسے ایک ہزار 108 رنز بنا چکے ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ہیں جنہوں نے کیریئر کی 31 اننگز میں 61.87 کیاوسط سے ایک ہزار 485 رنز بنائے جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب گریم پولاک اور جیارج ہیڈلیہیں۔