سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، سڑکیں زیرِ آب آگئیں
سعودی عرب کے شہر جدہ، ینبع، جموم، اللیث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد مختلف علاقوں میں انڈر پاسز عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔موسم کے باعث کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔