سعودی عرب:شدید بارشوں کے پیش نظر بعض علاقوں میں سکولز بند کرنے کا اعلان

سعودی حکام نے شدید بارشوں کے پیش نظر بعض علاقوں میں سکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت میں جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مو سلاد ھا ر بارش ہوئی جو جمعرات تک جاری رہے گی۔موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہیں اور صحرائی وادیاں زیر آب آ گئیں، بارش کے بعد مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں آج سکولز بند رہیں گے۔