سعودی عرب،فالکن میلے میں ایک لاکھ 67 ہزار ریال میں 3 باز فروخت

سعودی عرب،فالکن میلے میں1لاکھ 67 ہزار ریال میں 3 باز فروخت کئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں فالکن کلب کے زیر انتظام باز میلے میں3باز 1 لاکھ 67 ہزار ریال میں فروخت کیے گئے۔ میلے میں شرکت کے لیے مملکت کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں بازوں کے شوقین شرکت کررہے ہیں۔ فالکن کلب کی جانب سے نیلامی کے شرکا کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جیتنے والے کو بازکی نگرانی کرنے والا ڈیجٹل سسٹم انعام میں دیا گیا۔نیلامی میں فروخت ہونے والے بازوں کوڈیجیٹل نمبر اورشناختی کارڈ جاری کیے گئے بعدازاں انہیں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی گئی تاکہ باز کے بارے میں معلومات سینٹر کو ملتی رہیں۔رمضان الزھرانی کا باز فرخ شاھین کی بولی 51 ہزار ریال پرختم ہوئی جبکہ عبدالرحمان الجھنی کا باز 66 ہزار اورتیسرا بازشاھین قرناس50 ہزارریال میں فروخت کیا گیا۔