سرکاری ملازم کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوگا، فلپائنی میئر

نیلا(نیوز ڈیسک) فلپائن کے میئر نے سرکاری ملازم کو عوامی امور کی انجام دہی میں مسکرانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔صوبہ کیوزون میں میولانے بلدیہ عظمیٰ کے میئر آرس ایل ایگوائرے نے سرکاری ملازم کا معیار بلند کرنے کے لیے ’مسکراہٹ پالیسی‘ جاری کی ہے۔ اس پالیسی کا ایک ہی سادہ مقصد یہ ہے کہ ’سائیلین کو دوستانہ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔‘تاہم میئر نے یہ بھی کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے تمام سرکاری اداروں، متعلقہ دفاتر اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے اور عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق نہ مسکرانے والے ملازمین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس ضمن میں پانچ جولائی کو سرکاری حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اس عمل میں میولانے کے میئر کے علاوہ منیلا کے جنوب میں سیلانگ شہر کے میئر کے وِن انارنا نے بھی بلدیہ عظمی کے دفاتر میں ملازموں کو خوش اخلاقی اور مسکراہٹ کی تاکید کی ہے۔